Advertisement

جب بھی پھنستا ہوں تو سرفراز سے مشورہ لیتا ہوں: بابر اعظم

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ وہ جب بھی کہیں پھسنتے ہیں تو سابق کپتان سرفراز سے مشورہ لیتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2022, 8:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جب بھی پھنستا ہوں تو سرفراز سے مشورہ لیتا ہوں: بابر اعظم

بابراعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کیا اور سرفراز احمد سے متعلق گفتگو کی۔ 

دوران تقریب میزبان زینب  عباس نے بابر سے  کپتانی کے دوران ساتھی کھلاڑیوں سے مشورے سے متعلق سوال کیا جس  پر بابر کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ میچز میں ہمیشہ مشورے کے لیے نائب کپتان شاداب خان  اور محمد رضوان کے پاس جاتا ہوں،  مشورے کے لیے  سینئر کھلاڑیوں سے بھی مدد لیتا ہوں اگر شعیب ملک میچ میں موجود ہوں تو ان کے پاس جاتا ہوں۔

بابر نے مزید کہا کہ اگر کوئی زیادہ اہم مشورہ لینا ہو تو میں سرفراز کے پاس جاتا ہوں کیوں کہ ان کے پاس کپتانی کا تجربہ کافی زیادہ ہے اور سرفراز نے کئی عرصہ ٹیم کو لیڈ کیا ہے  لہٰذا ان کے پاس خیالات اچھے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی میں  کہیں پھنستا ہوں تو سرفراز احمد کے پاس جاتا ہوں اور اس کے بعد مجھے کافی مدد ملتی ہے۔

اس موقع پر بابر نے بھارت کے خلاف میچ  میں ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری ٹیم کے لیے یادگار لمحہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا تھا کیوں کہ اس دن ہم بلاخوف کھیلے اور پریشر بھی نہیں تھا۔

بابر نے مزید کہا کہ  کپتانی کے دوران میں نے صبروتحمل سیکھا اور دیکھا کہ انسان جتنا پرسکون رہتا ہے اتنے ہی اچھے فیصلہ کرسکتا ہے۔

Advertisement
محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن

محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
 سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں  غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،علی امین

 سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،علی امین

  • 3 گھنٹے قبل
ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ

ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ

  • 2 گھنٹے قبل
نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے 

نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے 

  • 2 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی  ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی ملاقات

  • 3 گھنٹے قبل
صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید

  • 23 منٹ قبل
کویت کا ویزا  عمل کو آسان اور تیز  بنانے کے لیے  جدید الیکٹرانک نظام متعارف

کویت کا ویزا عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے جدید الیکٹرانک نظام متعارف

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم

  • ایک گھنٹہ قبل
پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا  کار حادثے میں جاں بحق

پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

  • 15 منٹ قبل
معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement