Advertisement

پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو ’شیمپیئن شاور‘ سے بچا کر مداحوں کے دل جیت لیے

آسٹریلیا کے 0-4 سے ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد پیٹ کمنز کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی بنایا کہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے پہلے مسلمان کرکٹر ہیں تاہم جشن کی تقریب کے دوران ان پر شیمپئن(شراب) نہیں پھینکی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 17 2022، 10:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو ’شیمپیئن شاور‘ سے بچا کر مداحوں کے دل جیت لیے

تفصیلات کے مطابق اوول گراؤنڈ میں جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اسٹیج پر شراب کی بوتل اچھالی تو مذہبی عقائد کے پیش نظر عثمان خواجہ شراب کے اسپرے سے بچنے کے لیے پیچھے ہوگئے۔

پیٹ کمنز نے فوری عثمان خواجہ کے رد عمل پر کھلاڑیوں کو شراب ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ یکجاں کردیا۔

پیٹ کمنز کے اس اقدام کے بعد 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو اختتامی میچز کھیلنے والے عثمان خواجہ واپس اسٹیج پر آئے اور کپتان کے ہمراہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دوبارہ جشن میں شامل ہوئے۔ 

سیریز میں انگلینڈ کی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کمنز نے کہا کہ عثمان مسلمان ہیں اور انہیں بالکل پسند نہیں ہے کہ ان پر شراب چھڑکی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے صرف اس بات کو یقینی بنایا عثمان اسٹیج سے اٹھ گیاتھا اور اس پر شراب نہیں پھینکی گئی۔

سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کا یہ عمل مداحوں کی جانب سر سراہا جارہا ہے اور اس پر شائقین کرکٹ اپنے رد عمل اظہار بھی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement