جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر مطابق قازقستان کےسیفرنےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکوسراہا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں  باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی،مختلف شعبوں  پربات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  افغانستان کےحوالےسےسنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے،ا پاکستان خطےمیں فروغ امن کیلئےعالمی شراکت داروں کےساتھ تعاون کیلئےپرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قازقستان کےسیفرنےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکوسراہا،  سفیرنے ہرسطح پرسفارتی تعاون کوبڑھانےکیلئےکرداراداکرنےکےعزم کااعادہ کیا ۔

تجارت

پاک چین تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین تجارتی  حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.524 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ2024 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 246.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 169.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.025 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے درآمدات پر9.256 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر7.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مارچ میں چین سے درآمدات پر1.162 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 1.135 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 680.05ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کاحجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

پولینڈ اور ہالینڈ کے ہاتھ جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے: امریکہ وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

امریکانے، پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل (AARGM-ER) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ اور ہالینڈ کے لئے جدید کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی ریڈی ایشن ہیں اور ان کی مسافت بھی سابقہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق پولینڈ نے 1,2  بلین ڈالر مالیت کے 360 اینٹی ریڈار میزائلوں اور میزائل پروگرام کا اور ہالینڈ نے 700 ملین مالیت کے 265 میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے یورپی ممالک جو میزائل خریدنا چاہتے ہیں وہ جنگی شرائط میں استعمال شدہ AGM-88 HARM اینٹی ریڈار میزائلوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں کے اعتراف اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہداء کے آبائی شہروں میں جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی غیر متزلزل حمایت کے عہد کی روشنی میں پاک فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
شہداء کے اہل خانہ نے حمایت اور احترام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll