جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت دو ماہ کی کم ترین پر آگئی

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر دو ماہ کی کم ترین پر آگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت دو ماہ کی کم ترین پر آگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹربینک مارکیٹ میں گھٹتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا ہوا جس سے ڈالر کی قدر دو ماہ کی کم ترین سطح کے ساتھ 176روپے سے بھی نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 15پیسے کی کمی سے 175.91روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 178روپے پرمستحکم رہی۔

علاقائی

پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت  کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے خصوصی ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سوشل ویلفیئر اور بیت المال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں۔ 

اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء، معذوری کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے 2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سینٹر بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد کے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹرز فعال اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ،  اسپیشل افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز  کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب  ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، کپتان ہیلی میتھیوز 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آوٹ  جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے کیلئے جن 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں مبینہ کپتان ندا ڈار، مبینہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم آبر آلود ہے اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے ہیں ،کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھو ملیر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی حمایت کرنا رہے گا، طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔  طالبان یقنی بنائیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ 

جاری کیے گئے اعلامیے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll