اومان نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : چیئرمین جے سی ایس سی نے موجودہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اومان کی رائل نیوی کے کمانڈر ایڈمرل سیف ناصر محسن الرحبی کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد ، اومان نیول کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اور علاقائی امور کے علاوہ دوطرفہ فوجی مصروفیات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی، چیئرمین جے سی ایس سی نے موجودہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اومان تعاون خطے میں امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، افغانستان میں طویل مدتی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں دیر پا امن کیلئےتمام علاقائی ممالک کومل کر کام کرناہوگا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے عمان کی مسلح افواج کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا گیا، اومانی نیول کمانڈر نے پاکستانی مسلح اوفواج کے تعاون کو سراہا۔
اومی نیول کمانڈر نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ :جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
- 6 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
- 6 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- 6 گھنٹے قبل

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 5 گھنٹے قبل