سی ٹی ڈی کی کارروائی،دوران واردات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام آباد: گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم عدنان عزیز گرفتار کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے،کارروائی کے دوران گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم عدنان عزیز گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 15 جنوری کو کھنہ سروس روڈ پر ایک ٹیکسی چھیننے کی کوشش کی تھی۔
پولیس پارٹی کے بروقت ریسپانس سے ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار پرویز انور زخمی ہوگیا تھا۔ ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ چن پیر بادشاہ دربار کے ملحقہ قبرستان میں موجود تھا۔
تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرکے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ملزم گرفتار، ایک فرار ہوگیا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 8 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 11 گھنٹے قبل






