جی این این سوشل

تجارت

متحدہ عرب امارات پرڈرون حملے، تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نئے سیاسی وعسکری تناؤ کے باعث پوری عالمی  مارکیٹ میں مشکل صورتحال کے آثار نمایاں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات پرڈرون حملے، تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ عرب امارات پر  ڈرون حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ۔ تیل کی عالمی  قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ  ہوگیا  برینٹ کے خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 سینٹ یا ایک فیصد بڑھ کر 87 اعشاریہ 33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ۔ پچھلے سات سال میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے ۔

نئے سیاسی وعسکری تناؤ کے باعث پوری عالمی  مارکیٹ میں مشکل صورتحال کے آثار نمایاں ہیں۔

برینٹ کے خام کی قیمت بڑھ کر 85 سینٹ یا ایک فیصد بڑھ کر 87 اعشاریہ 33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل ایسا 29 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا جب ایک روز میں 87 اعشاریہ 55 ڈالر بی بیرل تک پہنچا تھا۔ یو ایس ویسٹ انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ 13 یا 14 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا جو کہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ پیر کے روز امریکہ میں عام تعطیل کی وجہ سے تجارت معطل رہی۔ 
تجزیہ کاروں  نے بری خبروں کا عندیہ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سخت موسم سرما کے باعث ایندھن کی کھپت زیادہ ہے جبکہ   کورونا کے بعد دنیا دو سال کے لاک ڈاؤن کے بعد معمول کی زندگی  پر لوٹ رہی ہے تواس سال  تیل کی طلب رسد سے بڑھ جائے گی۔۔

اوپیک پلس کے ارکان ہر روز چار لاکھ بیرل تیل فراہم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

علاقائی

ژوب: دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب:  دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ژوب، دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی ہے، سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں، ژوب دہانہ سر این 59 سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔

جمعرات کو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 27 مارچ 2024 کو ژوب۔ دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ۔ ژوب ۔ دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ژوب دہانہ سر این 50 سڑک کو بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیوکیسل میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں برامل لین، شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll