جی این این سوشل

کھیل

ایسے کھیلتے رہے تو سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں: رمیز کی دھانی سے دلچسپ گفتگو

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی سندھ میں الیکشن جیتنے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایسے کھیلتے رہے تو سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں: رمیز کی دھانی سے دلچسپ گفتگو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ  تقریب  میں  رمیز راجا نے شاہنواز دھانی کو اسٹیج پر بلانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی،دوران گفتگو شاہنواز دھانی کو رمیز راجا کے ساتھ لفافہ تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا ہےکہ اگر آپ اسی طرح کھیلتے رہے تو میرا خیال ہے کہ آپ سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں کیوں کہ آپ اتنے مقبول ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے بڑی محنت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔ 

 

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

مہمان وزیرِ خارجہ کے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی انویسٹمنٹ کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل، وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جائیں گے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات ہو گی۔

سعودی وفد آج ہی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا، سعودی وزیرخارجہ آج شام دفتر خارجہ بھی جائیں گے، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس ہوگی۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی وزیر جارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران  اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے  کی  سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کا دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا تاہم اس کے باوجود دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں تہران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد بھی اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔  گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہم نے اپنے سفارتی رد عمل کو اس کوشش میں مربوط کیا ہے کہ طاقت اور حکمت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ بنے رہیں۔

عراق کے نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ عراق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی ایک وسیع جنگ میں بدل سکتی ہے اور پھر اس سے بین الاقوامی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

داؤد نے اپنے انسٹا گرام میں انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی زمین کی ویڈیو بھی شیئر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم جنہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

داؤد کم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے۔

کورین گلوکار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس دن تک اپنی پوری کوشش کروں گا جب تک کہ کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہ لگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll