جی این این سوشل

پاکستان

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ تھل میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلےمیں 2دہشتگردمارےگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ تھل میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ تھل میں آپریشن کیا ہے ،آپریشن کے دوران  فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں گولیاں اورہتھیار برآمد ہوئے ہیں ،  ہلاک دہشتگردوں کی شناخت غیوراوربہاؤالدین کےنام سےہوئی ہے،  دہشتگردوں فورسز پر حملے،ٹارگٹ کلنگ،اغوا،تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll