جی این این سوشل

پاکستان

خاتون کےہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 میں سے چاربچے انتقال کرگئے

بچ جانے والی دو بچیاں نرسری وارڈ میں داخل ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاتون کےہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 میں سے چاربچے انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور : خیبرپختونخوامیں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے چھ میں سے چار بچے انتقال کرگئے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اتوار کے روز ایک  خاتون  کے  ہاں  بیک وقت چھ بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے چاربچے بدھ کےروز انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے پیدائشی طور پر  کمزور تھے اور ان کے بچنے کی امید کم تھی۔

اس حوالے سے والدین کو آگاہ کردیا گیا تھا۔  ڈاکٹرز کے مطابق  انتقال کرجانے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ بچ جانے والی دو بچیاں نرسری وارڈ میں داخل ہیں۔

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، 
 فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll