آسٹریلیا کے جارح کھلاڑی گلین میکسویل نے آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گلین میکسویل نے لیگ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
میلبورن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل نے ہوبارٹ ہیریکنز کے خلاف 64 گیندوں پر 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں 22 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
گلین میکسویل نے بگ بیش کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس کا ریکارڈ توڑ ا ہے ، جنہوں نے 147 رنز بنائے تھے۔
Maxi's night at the @MCG ?
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 19, 2022
Glenn Maxwell 154* (64) ? #TeamGreen pic.twitter.com/JEbqozJeTq
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے تھے جو بگ بیش میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔
واضح رہے کہ میلبرن اسٹارز کی ٹیم ہوبارٹ ہیریکنز کو 106 رنز سے شکست دینے کے باجود بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی۔

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 13 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 13 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 11 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 10 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 12 گھنٹے قبل













