جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب : کورونا سے بچاؤکیلئے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح 

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے شہریوں کو کووڈ ماسکس مفت فراہمی کی سب سے بڑی مہم کا افتتاح کر دیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب : کورونا سے بچاؤکیلئے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  بزدار حکومت نے شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کردیا ہے۔   فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ آفس میں منعقد کی گئی ۔

عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو ان کے محکموں کے افسروں اور عملے کیلئے ماسک دیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خصوصی ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے موثر ثابت ہوں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا، کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے ۔ پہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے، مرحلہ وار لاہوراورپورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ عوام کو کورونا کی نئی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اورسماجی فاصلہ ناگزیر ہے۔پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے جبکہ پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر تک ماسک پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کو آگاہی مہم کے لئے انٹرن شپ آفر کریں گے جبکہ اسکولوں کے بچوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر فری ماسک مہیا کیے جائیں گے۔فری ماسک آگاہی مہم کیلئے مذہبی اسکالرز، فنکار اوردیگرعوامی شخصیات فلیگ مارچ بھی کری گے۔

 دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کمشنر لاہور کی فری ماسک مہم قابل تقلید ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی   موجود تھے۔

علاقائی

محنت کش طبقے کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محنت کش طبقے کی عزت  اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی  کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب  کے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اُجاگر کرتا ہے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ کسی بھی ریاست کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے کیونکہ محنت کش قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر موجود صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے محنت کش افراد کےلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت محنت کش طبقے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ محنت کش اپنا خون پسینہ ایک کرکے قومی ترقی و خوشحالی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ آج کا دن پوری قوم خصوصی طور پر انسانی حقوق کے اداروں ، تنظیموں اور فورمز سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مزدوروں کی فلاح کےلئے ہم اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ نا صرف حکومت اور ریاسی اداروں بلکہ معاشرے کے تمام طاقتور طبقات اور حلقوں کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، ہم سب کو مل کر اپنے اردگرد موجود محنت کش افراد کی بھلائی اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علی امین کا کہنا تھا کہ  یہ طبقہ جتنا مضبوط اور خوشحال ہو گا قومی ترقی اور خوشحالی کی بنیادیں بھی اُسی قدر دیرپا اور مضبوط ہوں گی ، میں یقین دلاتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اُنہیں جائز مقام دینے اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں ، وزیر اعظم

وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں ، وزیر اعظم

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔

لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ پر عالمی یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں نے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کو اپنے گھر مدعو کیا ہے، آج آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں ، آپ شریف خاندان کے گھر موجود ہیں اور مجھے  دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ  آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے،  مہنگائی نے ہر زندگی کو متاثر کیا ہے، محنت کے باوجود عام آدمی بچوں کی تعلیم،صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، ڈیزل اور تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ہوئی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے بھی محنت کی عظمت بیان کی ہے، آپؐ نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میرے والد بھی ایک مزور تھے، میرے والد اپنے 6بھائیوں کے ساتھ مل میں مزدوری کرتے تھے، اس ملک کے اندر ہر فیکٹری کے اندر ایک سرمایہ دار اور ایک مزدور ہے، امرا اور کاروباری حضرات اپنی محنت سے جو دولت پیدا کرتے ہیں،اس میں وہ کمزور لوگوں کو بھی حصہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کی عظمت کا ہمیں پورا احساس ہے، سرمایہ دار دولت نہیں بنا سکتا جب تک اس میں مزدور شامل نہ ہو، سرمایہ دار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں۔پاکستان کے معاشی حالات انتہائی چیلنجنگ ہیں، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ابھی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہوں، میرے بھائی سعودی بادشاہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، چند دنوں میں سعودی سرمایہ دار پاکستان آئیں گے، کہیں  نہیں لکھا کہ مزدور کا بیٹا مزدور اور سرمایہ دار کا بیٹا صرف امیر ہی بنے گا، آج کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب ملکر جلد پاکستان کو اپنا عظیم مقام واپس دلوائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، لیپ ٹاپ امیروں کو نہیں بلکہ عام بچوں کو دیے گئے،وہ بھی میرٹ پر، ہم ملکر آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئےکوشاں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll