پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم اور کرداروں کا اعتراف کر لیاہے ۔


گوجرانوالہ : سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سات مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیئے اور حملے میں استعمال کی گئیں دونوں قینچیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ملزم تیمور نے اینٹ سے وار کیا جبکہ ملزم علی صغر نے لاش کو آگ لگائی ۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا ، ملزم عبدالصبور نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم اور کرداروں کا اعتراف کر لیاہے ۔
یاد رہے کہ سری لنکن شہری کے اہل خانہ کے اکاونٹ میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر اور پہلی تنخواہ جمع کروا دی گئی ہے ، سری لنکن شہری کے خاندان کو مسلسل دس سال تک تنخواہ باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔ امداد کی رقم جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا گیا تھا ۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 hours ago






