جی این این سوشل

پاکستان

بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کو تیار

کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کو تیار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقے دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

تجارت

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 ریال اور 18 قیراط ایک گرام 198.45 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا، 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll