جی این این سوشل

تفریح

کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ کورونا سےچل بسی

چیک ری پبلک کی معروف لوک  گلوکارہ کورونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ کورونا سےچل بسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مہلک وبا نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ لیے ہیں اور اب تک یہ وائرس کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں کو موت کی وادی میں اتارچکا ہے ، اس کے باوجودبہت سے لوگ اب بھی کورونا کو سنگینی کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

 چیک ری پبلک کی  57سالہ معروف   گلوکارہ  ہانا ہورکا  نے سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کے لیے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔

گلوکارہ کے بیٹے  جان ریک نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر متاثر ہوئی تھیں اور انہوں نے مہلک وبا کو مذاق سمجھا ۔کرسمس کے دوران گلوکارہ کے شوہر اور بیٹے میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ وہ دونوں ویکسی نیٹڈ تھے تاہم ان کی والدہ (گلوکارہ ) نے خاندان سے  دوری اختیار نہیں کی تھی ۔

  گلوکارہ کے بیٹے نے  کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری ماں نے اپنی فیملی کے بجائے غیروں کی باتوں پر یقین کیا۔

خیال رہے کہ جمہوریہ چیک میں ایک روز میں یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی محترمہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت بے حد تشویشناک اور نہایت سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا کہ بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، ہمیں اس حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود معلومات کی فراہمی سےگریز کرکے بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے حکامِ بالا کو متنبّہ کرتے ہوئے کہا کہ  بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ آپ پر عائد ہوتی ہے جسےسرانجام دینےمیں آپ اب تک مکمل طور پر ناکام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو زندہ لاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب کو پتہ تھا کہ ان کیسسز میں کچھ نہیں، کتنی دیر تک ججز ان کو سنبھالیں گے،یہ کیسسز مردہ لاش ہیں،ججز پر بھی ان کیسسز کے ختم کرنے کے لئے بہت دباؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدمات ایک ایک کر کے دفن ہو جائیں گے،ہم مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا، وہ قائم ہے اور کسی مقصد کےلئے کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔وہ آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے کھڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll