جی این این سوشل

پاکستان

انار کلی دھماکہ ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں 

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ نو سال بچہ اور  اکتیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوئے ، انار کلی دھماکہ میں پانچ افراد کی حالت  تشویشناک حالت میں ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انار کلی دھماکہ ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان پنجاب  حکومت حسان خاور  نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لاہور کیلئے آج افسوسناک دن تھا،  تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں، ایک بجکر 44 منٹ پر کال کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ انار کلی دھماکے میں پلانٹڈ ڈیوائس  نصب تھی ،  سیف سٹیز کیمروں سے  تحقیقات کررہے ہیں۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ  نو سال بچہ اور  اکتیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں ،جبکہ  انار کلی دھماکہ میں پانچ افراد کی حالت  تشویشناک حالت میں ہیں اور اٹھائیس لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔

دنیا

برازیل میں طوفانی بارشیں، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں طوفانی  بارشیں، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا

برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔ ہزاروں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ہیلی کاپٹر کو طلب کیا گیا۔

بارشوں کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تاہم اب بھی سیکڑوں افراد گھروں کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ 60 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

برازیل کی ریاست ریوگرانڈی کے گورنر نے صورتِ حال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

سعودی فرمانروا اور ولی عہد پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ چند روز میں سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

اجلاس کو وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کاروباری وفد کی اسلام آباد آمد اور متوقع شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں، سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی جو خوش آئند ہے۔

اجلاس کو سعودی عرب کی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعلی سطح وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے، امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کاگندم درآمد کانوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کاگندم درآمد کانوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll