علاقائی
پنجاب: ان ڈور شادیوں پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج
لاہور: پنجاب میں ان ڈور شادیوں پر پابندی کا حکومتی فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
میرج ہالز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آوٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہے جب کہ تعلیمی ادارےکھلے ہیں،کاروبار جاری ہیں اور شادی ہالزپرپابندی لگادی گئی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ شادی ہالز میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی امتیازی سلوک ہے لہٰذا ان ڈور شادی پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
علاقائی
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع سے 34 دہشت گرد گرفتار
مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان
لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 34 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی کے اضلاع میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی خفیہ کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ وباروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں برآمد ہوئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
تفریح
منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ
راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سےان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سےان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔
ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔
اس کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی الزام عائد ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔
علاقائی
4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے پیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس ) ڈگری کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی گئی ہے ، جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد ایک سال کی اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کونسل نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی