جی این این سوشل

دنیا

کورونابے قابو ، نئی دہلی میں ہفتہ وار کرفیو برقرار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود ہفتہ وار کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونابے قابو ، نئی دہلی میں ہفتہ وار کرفیو برقرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ کیسز میں کمی کے بعد ہفتہ وار کرفیو اٹھانے کی سفارش کی گئی تھی جسے نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے قبول نہیں کیا اور شہر میں ہفتہ وار کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ بہتر طریقے سے قابو ہونے پر ہفتہ وار کرفیو اٹھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ گورنر آفس نے مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے بھی حکومت کی سفارش کو ویٹو کردیا ہے۔

تاہم لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی جانب سے نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی سفارش کو منظور کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں جمعرات کے روز کورونا کے 12300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز کی شرح میں 10.72 فیصد کمی تھی تاہم اس دوران 43 اموات بھی ہوئیں جو گزشتہ سال جون میں ہونے والی 44 ہلاکتوں کے بعد سب سے زیادہ نمبر ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ نئی دہلی میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اور گزشتہ چند روز میں کیسز 30 ہزار سے کم ہوکر 13 ہزار تک آچکے ہیں جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کیسز 23 ہزار سے کم ہوکر 16 ہزار تک آچکے ہیں تاہم نئی دہلی میں اب بھی کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 70 ہزار ہے اور مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہے۔

دوسری جانب بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 700 اموات ہوئیں۔

پاکستان

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی

ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی نہیں لگانی چاہیے یہ وقت درست نہیں ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی، یہ باتیں ضرور ہوئی ہیں وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ دو ڈھائی ہزار لوگ گرفتار ہوئے لیکن کوئی ایم این اے یا ایم پی اے گرفتارنہ ہوا جب لیڈر ہی بھاگ گئے تو ورکرز نے وہاں کیوں کھڑے رہنا تھا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پتا تھا کہ میں آگے جاؤں گا تو گرفتاری ہوجائے گی، وہ تو آنا ہی نہیں چاہتے تھے، ان کی انڈراسٹیڈنگ ایسی تھی کہ واپس جانا بہتر سمجھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنا بہت بڑا سیاسی نقصان کردیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ سے ہی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی واپس چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کے پی سے 15 سے 20 ہزار لوگوں کو ایم این ایز، ایم پی ایز لے کر آئے تھے، یہ سب لوگ اسلام آباد میں کھڑے رہتے تو پھر شاید نقصان بہت زیادہ ہوتا، جب علی امین اور بشریٰ بی بی ہی نکل گئے تو ورکرز بھی بکھر گئے اور بھاگے۔

لیگی رہنما  نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح بیانیہ بنارہی اس طرح نہیں ہوسکتا، ان کا تھوڑا بہت نقصان ہوا ہوگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، جیسے رینجرز پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی ایسے پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی  ہو گئی۔

یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ 

آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ 

آرمی چیف سید عاصم منیر نے  نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر(این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارنہ  صلاحیتوں کو سراہا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹرپہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک چین  مشترکہ فوجی  مشق وارئیر 8 میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔

 ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll