علاقائی
کراچی میں تیز جکھڑ چلنے سے تین افراد جاں بحق، پانچ زخمی
کراچی : کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ گلشن معمار۔ بلدیہ سپارکو روڈ۔ اورنگی۔ گلبائی اور ناظم آباد میں پیش آئے۔ تیرز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے۔ پول اور بجلی کی تاریں بھی گرگئیں۔
شیرشاہ گلبائی،نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں زیر تعمیر دیواریں گر گئیں
گلشن معمار انور مری گوٹھ میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بلدیہ اسپارکو روڈ کاکڑ ہوٹل کے قریب گھر کی چھت گر نے سے دو خواتین سمیت تین زخمی ہوگئے۔ پاپوش نگر میں قائم سرکاری اسکول کی دیواریں گرگئیں۔
علاقائی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی
الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔
جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔
پاکستان
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کردی
وفاقی وزیر ہوا بازی (ایوی ایشن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) پر یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کر دی گئی ہے،
اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کے خاتمے کے لیے بہت محنت کی۔
دوسری جانب پی آئی اے کےترجمان نے بیان میں کہا کہ یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنزسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے جس سے پی آئی اے اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2020 میں اس وقت کے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے انکشاف اور مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے سمیت تام پاکستانی ائیر لائنز پر برطانیہ اور یورپ آنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
علاقائی
کرم ایجنسی میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام، مزید 12 افراد جاں بحق
گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائدافراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں
کرم ایجنسی میں جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد تازہ مسلح تصادم کے نتیجے میں مزید 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 افراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے اندھا دھند فائرنگ کے تازہ واقعات اپر اور لوئر کرم کے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ مسلح تصادم کا آغاز گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا تھا، اس حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے کردار ادا کرنے کے بعد متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگیا تھا۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ جالمے، چادریوال اور تالو کنج گاؤں کے درمیان پیش آیا، لوئر، اپر کرم کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، متحارب فریقین نے لاشوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ بھی کیا، ایک ہفتے میں کرم ایجنسی میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔
جمعرات کے روز سے اس مسلح تصادم کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر اپر کرم کے علاقے غوزرگڑی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ غوزرگڑی، مقبال اور کنج علی زئی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اپر کرم میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی، 116 ونگ) کے باسو کیمپ کو مارٹر شیل سے نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جاوید اللہ محسود، مقامی قبائلی عمائدین اور پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑیوں پر سفید جھنڈے لگاکر بالیش خیل اور سنگینا میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوشش کی، تاہم حالیہ فائرنگ کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ ان کی امن کے لیے یہ کوششیں اور متاثرہ علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کا مقصد کامیاب نہیں ہوسکا۔
لوئر کرم میں اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) حفیظ الرحمٰن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جہانزیب، سابق رکن قومی اسمبلی فخر زمان بنگش، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ریاض شاہین، ونگ کمانڈر اور مقامی عمائدین نے خارکلے، مارگنائے چینا کے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کیں، تاہم ان کی یہ کوششیں بھی فائرنگ رکوانے میں ناکام ہوگئیں اور باغان، علی زئی، خارکلے اور بالیچ خیل کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
کمشنر کوہاٹ ڈویژن، کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے ارکان پر مشتمل گرینڈ جرگے میں بھی جمعرات کے روز امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس سے ایک روز قبل دونوں جانب کے متحارب فریقین نے 30 نومبر کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور