جی این این سوشل

پاکستان

کورونا کی ذیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی ذیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کی ذیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطا بق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا کی ذیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی تعلیم اور صحت کے محکمے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ صوبائی تعلیم اور صحت کے محکمے تعلیمی ادارے بند کرنے کے لیے کیسز کی شرح کا تعین کریں گے۔12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ڈیٹا سے ویکسینیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آئے گا۔

دنیا

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

ترکی : میڈیا ذرائع کے مطابق ترک امدادی ادارےنے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے۔ 
  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔ 
یاد  رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا ، اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور انکی خوشیوں کو چار چاند لگانے کیلئے  پنجاب حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll