جی این این سوشل

دنیا

افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان کے  شہر ہرات میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکہ منی وین میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے جبکہ 4 بچے بھی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف  شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ف: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہوراورپشاور بیس ، کراچی چھبیس ،کوئٹہ اورمری بارہ ، گلگت تیرہ ، اورمظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں بیس،Leh منفی دو، پلوامہ اورانت ناگ نو ،شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں شام اوررات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورخشک ہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll