Advertisement

سڈنی :  امیکروں کے بڑھتے وار، اسکولوں میں ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

سڈنی: آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے تمام اسکولوں میں ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 23 2022، 10:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سڈنی :  امیکروں کے بڑھتے وار، اسکولوں میں ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   آسٹریلیا نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پر آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے تمام اسکولوں میں  ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کی نئی قسم اومیکرون بچوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ فیصلہ حکومت نے طبی ماہرین کی رپورٹ  کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اومی کرون ویرینٹ کی وبا عروج پر ہے۔

رپورٹ میں تھا کہ نیوساؤتھ ویلز میں کورونا کے 20 ہزار 324 کیسز اور وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 58 اموات ہوئیں جن میں نیوساؤتھ ویلز میں 34 اور 14 وکٹوریا میں ہوئیں۔

خیال رہے کہ فی الحال آسٹریلیا میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکول کھل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement