جی این این سوشل

پاکستان

سابق ممبر قومی اسمبلی غلام محمد نور ربانی کھر انتقال کرگئے

مظفرگڑھ: سابق صوبائی وزیر و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام محمد نور ربانی کھر انتقال کرگئے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق ممبر قومی اسمبلی غلام محمد نور ربانی کھر انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ غلام محمد نور ربانی کھر گردوں کے مرض میں مبتلا  تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔  

غلام نور ربانی کھر2013سے 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہے ۔ 

نور ربانی کھر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی رضا ربانی کھر کے والد تھے ۔ نور ربانی کھر سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی تھے۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق  مرحوم نور ربانی کھر کی نمازجنازہ سنانواں میں ادا کی جائیگی۔ 

دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  سابق ایم این اے ملک غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے  ایم این اے حنا ربانی کھر سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غلام محمد نور ربانی کھر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی  ، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم غلام محمد نور ربانی کھر کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے ۔ پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

علاقائی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی

صوبے اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، گورنر کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی

نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، صوبے کی گورننس زیادہ بہتر نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں، یہاں میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔ صوبے اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، دوری سے عوام پریشان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہوگی۔ وفاق سے تنازع رہا تو خیبر پختونخوا کے لوگ 5 سال پیچھے رہیں گے، چھوٹے شخص کو بڑے عہدے پر بٹھا دیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑنا ہے، جب نفرت ہوگی تو صوبہ اور ملک ترقی نہیں کرے گا، صوبے کے پیسے لینے کا بھی ایک فورم ہے جہاں مقدمہ لڑیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے متنازع بیانات نہ دیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ 9 مئی قریب آتے ہی پاکستان تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی) نے وہی بیانات شروع کردیے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، تجارتی خسارہ قابو میں ہے اور گزشتہ 10 ماہ سے معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا وفد یہاں آیا ہوا تھا، سعودی وفد سے بزنس ٹو بزنس مذاکرات ہوئے، ہمارے معاشی اہداف صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ قابو میں ہے، ہماری زراعت کی جی ڈی پی 5 فیصد پر گروتھ کر رہی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہے، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، امریکا اور یورپ کے سرمایہ کاروں سے بھی رابطوں میں ہوں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم بھی رواں ماہ آئے گی جن سے لمبا پروگرام ہم کریں گے، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوگئے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں رضاکارانہ کام بہت کم کئے جاتے ہیں مگر ٹیکس کی ریشو بہت کم ہے ان معاملات کو بہتر بنانا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نو فیصد ہو تو ملک نہیں چل سکتا،

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے حکومتی سطح کے کام عوام سے بھی شیئر کئے جائیں، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے، صرف باتوں سے ہمارا گزارا نہیں ہوگا، ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، ملک میں سرکاری ملازمین کا پول بہت بڑا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں، ہم ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، سٹرکچرل اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے، ٹیکس اور پنشن اصلاحات کیلئے ایوان کو متحد ہو کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کو لے کر تمام اشاریئے مثبت ہیں، عالمی جریدے اور ادارے معیشت کی بہتری کی بات کرتے ہیں جو سرٹیفکیٹ ہے، ہم اصلاحات کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے جو حکومت پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے، پنشن کے حوالے سے ابھی تجاویز طلب کی گئی ہیں،غورو فکر کیا جا رہا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلق اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا  240000روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 205761روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll