Advertisement
ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ سے آئی فون میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنا ممکن

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 24th 2022, 3:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اینڈرائیڈ سے آئی فون میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنا ممکن

گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

جسے  ابتدائی اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر متعارف کرایا تھا، لیکن اب  یہ فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کی جانب سے فیچر سے متعلق اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے ہیں۔ ٹرانسفر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے پرمیشن مانگی جائے گی ، اور ایپ کو اوپن اور فون کو اس وقت تک ان لاک رکھنا ہو گا جب تک چیٹ ٹرانسفر نہیں ہوجاتی۔

اس سے اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز اور سیٹنگز سب کچھ  ٹرانسفر ہوجائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement