وزیراعظم عمران خان کوابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفون، لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد نے 20 جنوری کو لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوابوظہبی کے ولی عہد نے ٹیلیفون کیا ہے، ابوظہبی کے ولی عہد نے 20 جنوری کو لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زیاد نے دھماکے کے متاثرین سے اظہارتعزیت کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم نے تعزیت اور حمایت کے بھرپور اظہار پر ابوظہی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور رابطے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بات چیت برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- چند سیکنڈ قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- ایک گھنٹہ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل



