کراچی : جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں پر 308 رنز بنا لیے۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 88 رنز کی برتری مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہوگیا، دوسرے دن پاکستانی بلے باز جنوبی افریقہ کے بولرز پر حاوی رہے، پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنا لیے ۔
پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔ فواد عالم نے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی، 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 64، اظہر علی 51 اور محمد رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیز خلاف توقع بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے اسپنرز یاسر شاہ نے رنز دے کر 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 4 ، عمران بٹ 9، بابر اعظم 7 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 16 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 13 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل






