لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں 12 سال سے کم عمر بچوں کیلئے خریدے جانے والے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے سے قبل شروع ہوچکی تھی، جب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اس وقت 100فیصد تماشائیوں کی اجازت تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹکٹس ری فنڈ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری رات بارہ بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن پر بھی کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اومی کرون کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے باعث آنے والی وبا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم شامل کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔ کراچی میں 27 جنوری سے 7 فروری تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کے بعد دیگر 15 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا ۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago







