ریاض: یمن کے ساتھ سعودی سرحد کے قریب ابہا کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابہا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔عرب اتحاد کے مطابق یمن کے ساتھ مملکت کی سرحد کے قریب جنوبی سعودی علاقے ابہا کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ڈرون سے زخمی ہوئے یا تباہ ہونے والے ڈرون کے ملبے سے زخمی ہوئے۔
اتحادیوں کے بیان سے یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ آیا وہ لوگ، جن میں مسافر اور ہوائی اڈے پر کام کرنے والے شامل تھے، خود ڈرون سے زخمی ہوئے یا گرے ہوئے ملبے سے۔
خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
سعودی عرب 2015 سے یمن میں حوثیوں کے خلاف لڑ رہا ہے جنہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کیا اور حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 20 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل





