Advertisement

سعودی عرب میں ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ،12 افراد زخمی

ریاض: یمن کے ساتھ سعودی سرحد کے قریب ابہا کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 11th 2022, 12:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب میں ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ  ،12 افراد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابہا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔عرب اتحاد کے مطابق  یمن کے ساتھ مملکت کی سرحد کے قریب جنوبی سعودی علاقے ابہا کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

عرب اتحاد کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ  ائیرپورٹ پر کام کرنے والے   ڈرون سے زخمی ہوئے یا تباہ ہونے والے ڈرون کے  ملبے سے زخمی ہوئے۔

اتحادیوں کے بیان سے یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ آیا وہ لوگ، جن میں مسافر اور ہوائی اڈے پر کام کرنے والے شامل تھے، خود ڈرون سے زخمی ہوئے یا گرے ہوئے ملبے سے۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سعودی عرب 2015 سے یمن میں حوثیوں کے خلاف لڑ رہا ہے جنہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کیا اور حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement