- Home
- News
پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کا زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 49 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 34 گیندوں پر 34 سکور بنا کر وہاب ریاض کا شکار ہو گئے۔
شان مسعود کی اننگز 68 سکور پر ختم ہوئی، انہوں نے اپنی باری میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور سلمان ارشاد کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے بیٹھے۔ ریلی روسو 15 سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ باری کھیلی,وہ بھی کپتان وہاب ریاض کا شکار بن گئے۔
خوشدل شاہ 11 اور انور علی 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز نے مقررہ اوور میں 182 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض ، ثاقب محمود اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 11 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 12 hours ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 13 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 13 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 14 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 13 hours ago