لاہور: پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سےبچھڑے 9برس بیت گئے۔

پروقار اندازاور خوبصورت شخصیت کی حامل طاہرہ واسطی 1944میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں، 1968میں سرکاری ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ' جیب کترا 'سے اداکاری کا آغاز کیا، یہ ڈرامہ اردو کے مایہ ناز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی ایک کہانی پر تیار کیا گیا تھا۔ طاہرہ واسطی کی خاص پہچان ان کی پُروقار اور پُرکشش شخصیت تھی جس کی وجہ سے انہیں شاہانہ انداز کے کرداروں کے لیے انتہائی پسندیدہ قرار دیا جاتا تھا۔
طاہرہ واسطی نے شاہین، ٹیپو سلطان، کشکول،شمع اور دلدل سمیت مختلف ڈراموں میں منفرد کردار نبھائے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا فن یکسانیت کی تنقید سے آزاد رہا۔ ڈرامہ سیریل افشاں میں یہودی تاجر کی بیٹی اور آخری چٹان میں ملکہ ازابیل کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر ایسا جکڑا کہ 1980 اور 90 کے عشرے میں دلوں پر راج کرنے لگی۔طاہرہ واسطی صرف اداکارہ ہی نہیں بلکہ مصنفہ بھی تھی انہوں نے ایڈز کے موضوع پر کالی دیمک سمیت سرکاری ٹی وی کیلئے کئی ڈرامے بھی تحریر کئے۔
انہیں 1980 اور 1990 کے عشرے میں ٹیلیویژن کی صف اول کی اداکاراؤں شمار کیا جاتا تھا۔ طاہر واسطی 11مارچ 2012 میں 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- a day ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- a day ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 19 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- a day ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- a day ago


