اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلدیا دیر طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا ہے، طالبان اس ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کو مغرب سمجھتا نہیں۔


وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں کہا ہے کہ کیا طالبان کے علاوہ دیگر کوئی متبادل اس وقت موجود ہے، امریکی عوام کو لازماً سمجھنا چاہیے کہ طالبان حکومت ناپسند کرنا ایک بات ہے،اگلے چند ماہ کے حوالے سے افغان عوام کیلئے ہر کوئی فکر مند ہے، افغانستان کی سردی بہت ظالم اور بے رحم ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو انتشار میں نہیں جانا چاہیے، یہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے، جلدیا دیر طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا ہے، طالبان اس ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کو مغرب سمجھتا نہیں، افغانستان کی آدھی آبادی بحران کے قریب ہے،
وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا کی دہشتگردی کیخلاف جنگ نے حقیقت میں دہشتگرد پیدا کیے، امر یکا کوڈرون حملوں کی پالیسی پرنظر ثانی کرنا ہو گی، امریکی حملوں کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑی ، کیونکہ پاکستان امریکہ کا اتحادی تھا، دنیا جو چاہتی ہے وہ صرف طالبان کو مراعات دے کر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ طالبان کے ساتھ کچھ لو ، کچھ دو کرنا ہو گا، اگر طالبان سے منہ موڑلیاجاتا ہے توپھرخدشہ ہے کہ افغانستان افراتفری کاشکارہوسکتا ہے، اگر ہمارے پاس کچھ موجود ہے تو وہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ کام کرناہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیر پاکستان اوربھارت میں متنازعہ علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیروں کا قتل عام جاری ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،پلوامہ میں جوہوا بھارت اس کا الزام پاکستان پر لگا تا ہے ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے وہ بھارت کے اپنے خطرناک اورنقصان دہ ہے، پاکستان کے سفیر نےچین کے صوبےسنکیانگ کادورہ کرکے جائزہ لیا، مغربی میڈیا میں چین کا درست تصور پیش نہیں کیا جاتا، مغربی میڈیا کے مطابق دنیا ایک کولڈوار کی جانب جارہی ہے ۔

صدر مملکت چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کوایک دفعہ پھر دھول چٹا دی،پاکستان کو 6 وکٹوں سےشکست
- 36 منٹ قبل

لاہور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق، بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریلیا ،برطانیہ اور کینیڈا نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:چشم دید گواہ اوربانی پی ٹی آئی کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘سوشل میڈیا پروائرل
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرزکی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

تھر پارکر: معروف لوک گلوکار عارب فقیر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 29 منٹ قبل

بلوچستان :مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
- 3 گھنٹے قبل