Advertisement

میانمارمیں خونی مظاہرےنہ تھم سکے، فائرنگ سے مزید 7 مظاہرین ہلاک

میانمارمیں خونی مظاہرےنہ تھم سکے،شہرشہرریلیوں اوراحتجاج پرفائرنگ سےمزید7مظاہرین ہلاک ہوگئے۔فوج نےنیابیان جاری کرتےہوئےایک مرتبہ پھریقین دہانی کرائی کہ حکمران فوجی کونسل صرف مخصوص مدت کے لئے ہے انتخابات کرواکراقتدارفاتح پارٹی کو سونپ دیاجائےگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 12th 2021, 10:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  میانمارکےمختلف شہروں میں مظاہرین بدستورسڑکوں پرہیں سیکیورٹی فورسز نےغیرمسلح مظاہرین کے خلاف طاقت کابےدریغ استعمال کیااورفائرنگ ،دستی بم اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔

میانمارکی جنتا کےترجمان  نےنئےالزامات عائدکرتےہوئےکہاکہ آنگ سان سوچی نے حکومت  کےدوران 6 لاکھ ڈالر زکی ادائیگی کے علاوہ غیرقانونی  طور پرسونا قبول کیا، جبکہ صدر اورمتعدد وزراء  نےالیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا  کہ فوج کی  جانب سےالیکشن بے ضابطگیوں کی اطلاعات  پرکان نہ دھریں۔

دوسری جانب  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  فوج پر مظاہرین اور عام شہریوں کے خلاف  جنگی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کی اورکہاکہ  ایسے ہتھیاروں کے استعمال کا اندازہ  مظاہروں کی 55 ویڈیوز دیکھنے کے بعد لگایا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کرنے اور فوجی پابندی کی اپیل کے بیان پر اتفاق کرلیا۔

برطانوی مسودے کو باضابطہ طور پر کونسل کے اجلاس میں  منظورکیاگیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون  کہتےہیں ،یہ سفارتکاری اور مذاکرات کا وقت ہے۔امیدہےسیکیورٹی کونسل کا پیغام میانمار میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ  کے دو بچوں  اورچھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ادھرمیانمارکی فوج  نے ،باغی گروپ اراکن آرمی  کودہشت گرد گروہوں کی فہرست سے ہٹادیا۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 14 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 20 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement