Advertisement

برطانیہ میں شدید طوفان کے باعث  ریڈ وارننگ جاری 

لندن : برطانیہ میں آنیوالے بدترین طوفان یوینس کے باعث وارننگ جاری کردی گئی ،  لوگوں کو  گھروں میں رہنے  کی تاکید کی گئی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 18th 2022, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ میں شدید طوفان کے باعث  ریڈ وارننگ جاری 

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں طوفان یونیس کے باعث ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس دوران 100 میل فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔  حکام کی جانب سے اسکولز بند کردیے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی معطل ہوا ہے ۔ 

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز میں جمعہ کے روز خطرناک موسم کے سبب "ریڈ وارننگ"  جاری کردی گئی ہے، شدید خراب موسم کی صورت حال پر غور کے لیے حکومت نے کوبرا میٹنگ بھی طلب کرلی ہے ۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق   100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب اڑ کر گرنے والی اشیا  انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

یاد  رہے کہ برطانیہ میں ایک  ہفتے میں یہ دوسرا طوفان ہے ،  پہلے طوفان ڈڈلی کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں مسافروں کو شدید مشکلات ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں ، طوفان کے باعث کمبریا، نارتھ یارکشائر اور لنکا شائر میں 14 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ میں بدھ کی شام سے متاثر ٹرین سروس کی بحالی کے لیے ٹریکس کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔ جبکہ جمعہ کو ویلز اور انگلینڈ کو ایک اور طوفان یونیس کا سامنا ہوگا ۔  محکمہ موسمیات نے جمعہ کو پورے انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ  جاری کردی ہے جس کا مطلب ہے کہ طوفان زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

اس  حوالے سے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج امدادی کاموں کے لیے تیار ہے ۔ طوفان کے باعث  کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں جن میں برلن برانڈنبرگ ہوائی اڈہ اور جرمنی کے سب سے بڑے ہوائی اڈے  فرینکفرٹ  شامل ہے۔ 

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 9 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement