آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
آپریشن سیندور کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے بھارتی ریڈار اور مواصلاتی نظام جیم کیے،رپورٹ


ویب ڈیسک: نام نہاد آپریشن سندور میں مودی کی تاریخی شکست کے حقائق منظر عام پرآگئے جب کہ مودی کے اربوں کے دفاعی بجٹ کے باوجود رافیل کی تباہی نے بھارتی دفاعی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
برطانوی جریدہ رائٹرز آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر لے آیا، رائٹرز کے مطابق پاکستان نے بھارت کا جدید ترین رافیل طیارہ چینی ٹیکنالوجی سے مار گرایا۔
رائٹرز کے مطابق آپریشن سیندور کے دوران پاک فضائیہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کے خصوصی احکامات پرعمل کرتے ہوئے بھارتی رافیل کو نشانہ بنایا، گھنٹہ بھر جاری فضائی لڑائی میں کسی جنگ میں تباہ نہ ہونے والا رافیل مارگرانا تاریخی واقعہ ہے، رافیل کی تباہی کی بنیادی وجہ بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی تھی۔
رائٹر ز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس نے میزائل کی رینج غلط اندازہ لگایا، جس سے رافیل پائلٹس کوغلط فہمی ہوئی، پاکستانی جے 10 سی طیاروں نے چینی پی ایل 15 میزائل سے 200 کلومیٹر سے حملہ کیا۔
رائٹرز کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن سیندور کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے بھارتی ریڈار اور مواصلاتی نظام جیم کیے۔
رائٹرز نے کہا کہ پاکستان نے چینی سسٹم، سویڈش ریڈار اور پاکستانی ڈیٹا لنک کی مدد سے میدان جنگ میں سبقت حاصل کی، بھارتی فضائی بیڑہ مختلف ممالک کے طیاروں پر مشتمل، بھارت کے پاس موثر نیٹ ورک موجود نہیں تھا۔
رائٹرز کے مطابق ابتدائی نقصانات کے بعد، بھارت نے حکمت عملی بدلی، براہموس میزائلوں سے پاکستانی تنصیبات پر حملے کیے، چین کے ایئر چیف نے پاکستان کا دورہ کر کے چینی ٹیکنالوجی کی کامیابی کا جائزہ لیا۔
پاک بھارت جنگ بندی امریکی سفارتی مداخلت کے بعد ممکن ہوئی، فرانس کے ایئر چیف کی تصدیق کے باوجود، مودی سرکار نے رافیل کے تباہ ہونے کو تسلیم نہ کیا۔
پہلی بار کسی جنگ میں رافیل کا گرنا مودی سرکار کے لیے رسوائی کا سبب بن گیا، مودی کی ناقص حکمت عملی نے بھارتی افواج کو میدان جنگ میں ذلیل و رسوا کر دیا۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 20 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 8 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل






