کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر رواں مالی سال مسلسل 8 مہینے کے اضافے کے بعد فروری کے مہینے میں 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کی ترسیلات فروری 2020ء کے مقابلے میں یہ 24.2 فیصد زائد رہیں۔جولائی تا فروری مالی سال 21ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات 18.7 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔جولائی تا فروری کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24.1 فیصد زائد رہیں۔ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات مالی سال 2021 میں جولائی تا جنوری 13 ارب 89 کروڑ رہی جو ملک کی ترسیلات زر پر بڑھتے ہوئے انحصار کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی عرب سے 5ارب ڈالر، یو اے ای سے 3.9ارب ڈالر، برطانیہ سے 2.5ارب ڈالر اور امریکا سے 1.6ارب ڈالر موصول ہوئے۔ کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں اس متواتر اضافے میں جن چیزوں نے مدد دی ان میں باضابطہ ذرائع سے رقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کیے گئے پالیسی اقدامات، کورونا کی وبا کے باعث سرحد پار سفر کا محدود ہونا، وبا کے دوران طبّی اخراجات اور بہبودی رقوم کی پاکستان کو منتقلی، اور بازارِ مبادلہ میں استحکام کی صورتِ حال شامل ہیں۔

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 20 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 21 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- ایک دن قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- ایک دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- ایک دن قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- ایک دن قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- ایک دن قبل













