آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا


پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اچھا رہا جبکہ شاہینوں کی جانب سے ایک بار پھر ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
The pacers give it their all in a hard-fought contest at the MCG!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2024
Australia win the first ODI by two wickets ?#AUSvPAK pic.twitter.com/33tlPGH7Ap
پاکستان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب 3 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔24 کے اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ شفیق محض 18 رنز کے مہمان ٹھہرے اور وہ بھی 12 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔
دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی اور دونوں کے درمیان 39 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور 63 تک پہنچایا تو پاکستان کی تیسری وکٹ بھی گرگئی۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو 37 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ 70 کے اسکور پر کامران غلام بھی محض 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔
اس کے بعد کپتان محمد رضوان کا ساتھ دینے نائب کپتان سلمان علی آغا کریز پر آئے تاہم دونوں نے مل کر ٹیم کے اسکور میں 31 رنز کا اضافہ کیا اور 101 رنز پر سلمان علی آغا بھی محمد رضوان کا ساتھ چھوڑ گئے انہوں نے صرف 12 رنز بنائے۔سلمان علی آغا کے جانے کچھ دیر بعد کپتان محمد رضوان نے بھی انہیں ڈریسنگ روم میں جوائن کرلیا، رضوان نے سب سے زیادہ 44 رنز کی اننگز کھیلی، وہ مارنس لبوشین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 24 رنز بنائے لیکن پاکستان کو ساتواں نقصان 148 کے مجموعی اسکور پر پر اٹھانا پڑا، شاہین شاہ آفریدی مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نے نسم شاہ کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیا لیکن وہ بھی 183 کے مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد 183 کے اسکور پر قومی ٹیم کی نویں وکٹ بھی گرگئی، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ٹیم کا اسکور 203 تک پہنچ تو نسیم شاہ 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پیٹ کمز کا شکار بن گئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔ یوں پاکستان ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں 203 رنز آل آؤٹ ہوگئی، اس طرح آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف ملا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے 2،2 جبکہ مارنس لبوشین اور سین ایبٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کی، گرین شرٹس نے کینگروز پر پوری طاقت سے حملہ آور ہونے کے لیے 4 فاسٹ بولروں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب اور نوجوان آل راؤنڈر عرفان خان نیازی کا ون ڈے ڈبیو ہوا ہے جبکہ دونوں پلیئر کو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ڈیبیو کیپ دیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے 11 کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میکگورک، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- a day ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 4 hours ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 4 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 3 hours ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 44 minutes ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- a day ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- 5 hours ago

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- a day ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- a day ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 38 minutes ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- a day ago








