سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈنے بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچ کی سیزیز تین صفر سے جیت لی


ممبئی کے وانکھیڈے اسٹدیم میں کھلیے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لیںڈ نے بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔
خیال رہے کہ بھارت کو 25 ( 1999 ) سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم نے 36 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔
جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ پونے میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو 113 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی تھی۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 21 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل






