کیف : روس اور یوکرینی افواج کے درمیان جاری بمباری کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز مریا این 225 تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ " روس نے ہماری 'مریا ' کو تباہ کر دیا ہے، لیکن وہ کبھی بھی ایک مضبوط، آزاد اور جمہوری یورپی ریاست کے ہمارے خواب کو تباہ نہیں کر سکے گا"۔
This was the world’s largest aircraft, AN-225 ‘Mriya’ (‘Dream’ in Ukrainian). Russia may have destroyed our ‘Mriya’. But they will never be able to destroy our dream of a strong, free and democratic European state. We shall prevail! pic.twitter.com/TdnBFlj3N8
— Dmytro Kuleba (@DmytroKuleba) February 27, 2022
یوکرین کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل نے افسردگی کے ساتھ طیارے کی تصویر پوسٹ کی جس کے عنوان میں لکھا : 'انہوں نے سب سے بڑا طیارہ جلا دیا لیکن ہماری مریا کبھی ختم نہیں ہوگی'۔
The biggest plane in the world "Mriya" (The Dream) was destroyed by Russian occupants on an airfield near Kyiv. We will rebuild the plane. We will fulfill our dream of a strong, free, and democratic Ukraine. pic.twitter.com/Gy6DN8E1VR
— Ukraine / Україна (@Ukraine) February 27, 2022
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹومیل ایئرپورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھا ، جو حملے کے چوتھے روز دوطرفہ بمباری کے دوران تباہ ہو گیا ۔ روسی بمباری کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا، یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا۔
یوکرین کے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز 1988 میں کی جبکہ یہ 250ٹن تک سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا ۔ اسے "مریا " کا نام دیا گیا تھا، جس کا مطلب یوکرین میں "خواب" ہے۔
یہ کارگو پروازوں کے لیے یوکرین کی اینٹونوف ایئر لائنز کے ذریعے چلائی گئی ہے اور کورونا وبائی امراض کے آغاز کے دوران اس کی طلب میں بہت اضافہ ہوا تھا ۔
ابتدائی طور پر یہ سوویت ایروناٹیکل پروگرام کے حصے کے طور پر بنایا گیا تھا اور اس کا استعمال پوری دنیا میں خاص طور پر مختصر مدت پر بڑی مقدار میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔ تاہم سوویت یونین کے زوال کے بعد یہ طیارہ کئی سالوں سے کام نہیں کر سکا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 hours ago





