راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا ملی نغمہ ’ایک قوم ایک منزل‘ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری ترانہ ’ایک قوم ایک منزل‘ کو گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ گانے کی موسیقی بھی علی ظفر نے ترتیب دی ہے۔ ملی نغمے کے بول عابد حسن نے تحریر کیے ہیں جبکہ میوزک پروڈیوسر سرمد غفور ہیں۔
One Nation , One Destiny
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 13, 2021
ایک قوم ، ایک منزل https://t.co/sSesgk17SP
اس ترانے کا مقصد ایک قوم ایک منزل کے مقصد کو اُجاگر کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری نغمہ میں پاکستان کے حصول کیلئے قائداعظم کی قربانیوں کے بارے میں پیغام شامل کیا گیا ہے ، یہ نغمہ پاکستانی قوم کے جذبے ، عزم اور ہمت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’ایک قوم ایک منزل‘ 81 برس گزر جانے کے بعد بھی قوم کے اتحاد اور عزم وہمت کو اجاگر کرتا ہے جبکہ اس نغمے میں محبت ، ہمدردی ، رواداری ، اخوت اور وحدت ملی کا احساس نمایاں ہے ۔ اس نغمے میں پاکستان کے ہرعمر ، طبقے ، شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 7 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل





