Advertisement

اسٹرابیری ، قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے قدرت کاخاص پھل

سپر فوڈز میں شامل بیریز میں اسٹابریز دیکھنے میں جتنی چھوٹی ہوتی ہیں اتنا ہی ان میں بے شمار فوائد بھی موجود ہوتے ہیں، بیریز میں شامل اسٹرابیری میں صحت کو فروغ دینے والے ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 14th 2021, 7:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سُرخ رنگ کے دل کی شکل اور سر پر سبز پتوں کا تاج رکھنے والا یہ پھل وٹامن، فائبر، زیرو کولیسٹرول اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے جبکہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اسٹرابیری وٹامن سی کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے جو ہماری قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے اور کہا جاتا ہے کہ اسٹرابیری میں سنترے کے مقابلے میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک کپ اسٹرابیری کھائیں تو اس سے آپ کی قوت مدافعت بھی بڑھے گی اور آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔

اسٹرابیری میں پایا جانے والا پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کے لیے جانا جاتا ہے، اس سے ہمارے جسم میں سوڈیم کی زائد مقدار کم ہوتی ہے  جس کے نتیجے میں ہائی بلڈپریشر کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ ان لوگوں کے لیے جو جوڑوں کے درد کا شکار ہیں اسٹرابیری کھانے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور فائٹو کیمیکل جوڑوں کی سوزش کو کم کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔

اسٹرابیری میں پائے جانے والے ایلیجک ایسڈ اور فلیونوائڈز ایسا اینٹی آکسیڈنٹ اثر فراہم کرتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور خون میں موجود خراب کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے، ایک کینیڈین تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا غذا میں استعمال امراض قلب اور ذیابطیس سے تحفظ دیتا ہے۔

اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی کولاجن کو بڑھانے کے لیے بھی اہم ہے۔ کولاجن جِلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں موجود ایلیجک ایسڈ جھریوں کو روکتا ہے۔ اسٹرابیری کا استعمال رنگت میں نکھار لانے کے علاوہ ایکنی اور چھائیوں کو دور کرکے چہرے کوتروتازہ اور خوبصورت بناتا ہے ۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 6 hours ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 8 hours ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 6 hours ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 9 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement