اسلام آباد : پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئےپولینڈ روانہ ہوگیا ۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 15 منٹ پر پولینڈ روانہ ہوئی ۔ بیان میں بتایا گیا کہ یوکرین میں تقریباً 7 ہزار پاکستانی مقیم تھے ، جن میں 4 ہزار عام شہری جبکہ 3 ہزار پاکستانی طلبہ شامل تھے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کے تعاون جنگ سے متاثرہ یوکرین سے پھنسے ہوئے شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات کے سلسلے میں پی آئی اے نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے لیے ایک خصوصی پرواز روانہ کی گئی ہے ۔ پی آئی اے نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ پرواز پی کے 7788 پاکستانی شہریوں کو لے کر آج ہی واپس اسلام آباد پہنچے گی۔
#PIA, in coord with MoFA-GoP, has dispatched a special repatriation flight to #Warsaw #Poland to bring back stranded countrymen from war-hit #Ukraine. PK7788 will reach back Islamabad today carrying Pakistanis back to safety and into warmth of their families. Pakistan Zindabad! pic.twitter.com/MeY3BkPXrW
— PIA (@Official_PIA) March 8, 2022
ترجمان نے کہا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی درخواست پر روانہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبدللہ خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوان وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پولینڈ سے پاکستانی طلبہ کو فضائی راستےسے نکالنے کے لیے انخلا کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 5 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 14 منٹ قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- ایک گھنٹہ قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- ایک گھنٹہ قبل