Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 8th 2022, 9:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ رنز کی برسات اور وکٹوں کی  کمی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ میچ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی جانب سے 1187 رنز اسکور کیے گئے۔

مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی اس میچ میں 14 وکٹیں گری جبکہ جس میں سے پاکستان کی دونوں اننگ میں صرف 4 وکٹیں گری تھیں۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

آج کے دن کے کھیل کا آغاز آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن بقیہ کھلاڑی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 459 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ رنز عثمان خواجہ نے 97 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ مارنس لبوشن 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔  علاوہ ازیں آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے 78، ڈیوڈ وارنر 68 اور کمیرون گرین نے 48 رنز اسکور کیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، ساجد خان اور نسیم شاہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی پہلی اننگ

پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 44 اور بابر اعظم 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیون، کپتان پیٹ کمنز اور مارنس لبوشن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

قومی کرکٹر کا اعزاز

قومی کرکٹر امام الحق ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کرنے والے دسویں پاکستانی بلے باز  بن گئے ہیں ۔ امام الحق نے راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں ۔ 

امام الحق سے قبل حنیف محمد ، جاوید میانداد، وجاہت اللّٰہ واسطی، یاسر حمید، انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق اور اظہر علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔سیریز میں شامل تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں 21 سے 25 مارچ کے دوران کھیلا جائے گا۔

Advertisement
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 4 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 10 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
Advertisement