ماسکو: روسی افواج کی بمباری سے یوکرین کے معروف اداکار و میزبان پاشا لی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کے قریب ارپن نامی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں یوکرین کے 33 سالہ معروف اداکار پاشا لی ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار پاشا لی نے روسی افواج کے حملے کے بعد اپنے ملک یوکرین کے دفاع کے لیے عارضی طور پر اپنے ملک کی دفاعی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ روسی افواج کی بمباری میں اداکار پاشا لی سمیت یوکرین کے دیگر چار شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اداکار پاشا لی کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں یوکرین کی فوجی وردی میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمارے ملک پر روسی افواج کے حملے جاری ہیں، ہم تصویر لے رہے ہیں اور مُسکرا رہے ہیں کیونکہ ہم یوکرین کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
دوسری جانب روس نے آج پھر یوکرین میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راہداری دینے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد یوکرین میں پھنسے شہریوں کو انخلاء کی اجازت ہوگی ۔ اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
ملک میں شدید سردی کے ڈیرے، کراچی میں پارہ 8.1 تک گرگیا
- 2 گھنٹے قبل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- 15 منٹ قبل
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا امریکی صدر کو کرارا جواب
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے،امریکا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر
- 19 منٹ قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی، ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
- ایک گھنٹہ قبل