Advertisement
پاکستان

علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان  جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے  برطانیہ روانہ ہوگئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 9th 2022, 12:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اور حال ہی میں ترین گروپ  میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں ۔  علیم خان ورجن انٹلانٹک ائیر کی پرواز نمبر وی ایس 379 کے زریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔ علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیر خان ترین سمیت سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ علیم خان اور جہانگیر ترین موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم  اعتماد اور  وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق  بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہےکہ جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار  کی تبدیلی کا مطالبہ  کیا ہے  جبکہ  عثمان بزدار بھی علیم  خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار  نے پرویز  الٰہی کے حق  میں وزارت سے دستبردار  ہونے پررضا مندی  کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کی پیشکش  کی تھی تاہم وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ 

Advertisement
Advertisement