Advertisement
پاکستان

عدم اعتماد پر ووٹ دینے والے کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جائے گی، بابر اعوان

اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہو چکی ہے اور اب بھی ناکام ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 9th 2022, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدم اعتماد پر ووٹ دینے والے کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جائے گی، بابر اعوان

اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹ دینے والے کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جائے گی، 

وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر کسی حکومتی رکن نے ووٹ دیا تو نہ صرف اسے پارٹی سے نکالا جائے گا بلکہ اس کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہو جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل اے کے تحت اگر کوئی رکن اسمبلی بجٹ کی منظوری یا عدم اعتماد کے وقت دوسری پارٹی کے حق میں ووٹ دے تو اس کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہو چکی ہے اور اب بھی ناکام ہو گی۔ قاسم سوری کےمعاملے پر اپوزیشن والوں نے مجھ سے کہا فیس سیونگ دیں۔ ہم نے کہا یہ آئینی معاملہ ہے، ایسا اب ممکن نہیں جس پر انہیں تحریک واپس لینا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرونی طاقتوں کی ایما پر شروع ہوئی۔ وزیراعظم کے مغرب کو اڈوں سےمتعلق انکار پر یہ سلسلہ شروع ہوا۔ مہم اپوزیشن کے وہ لوگ چلا رہےہیں جن کے اثاثے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ ہو یا دویگر معاملات، ہر بار اپوزیشن کو شکست دی ہے۔پی ٹی آئی والے سب متحد ہیں اور اس بار بھی اپوزیشن کو ہرائیں گے۔ جو لوگ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، وہ ابھی مزید انتظار کریں۔

Advertisement
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 21 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 17 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 20 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 15 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 21 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
Advertisement