انٹربینک ڈیلرز نے یہ 178.70 روپے تک قدرے زیادہ سطح پر بند ہونے سے آگاہ کیا۔
کراچی : اجناس اور بالخصوص تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے درآمد کنندگان کی جانب سے بڑھتی طلب کی موجودگی میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ریٹس کے مطابق پیر کو ڈالر 178.13 روپے پر بند ہونے کے بعد گزشتہ روز 48 پیسے یا 0.27 فیصد یومیہ اضافے کے ساتھ 178.61 پر بند ہوا۔ تاہم انٹربینک ڈیلرز نے یہ 178.70 روپے تک قدرے زیادہ سطح پر بند ہونے سے آگاہ کیا۔
ایک انٹربینک ڈیلر نے کہا کہ طلب کا دباؤ دن کے ابتدائی اوقات سے شروع ہوا جس نے ڈالر کی قیمت کو بلند کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیشن کے اختتام تک دباؤ جاری رہا۔
بیشتر کرنسی ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ کے پس منظر میں بیرونی محاذ پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ڈالر کا بلندی کی جانب سفر برقرار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا پاکستان سے براہ راست کوئی تعلق نہیں لیکن بین الاقوامی منڈیوں میں تیل اور اشیا کی قیمتیں بڑھنے کے سبب ڈالر کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی تازہ ترین معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کو اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے 3 ارب 6 کروڑ 32 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے حال ہی میں کہا کہ آر ڈی اے کی رقم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے حاصل کردہ قرضوں سے زیادہ ہے۔
تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ آر ڈی اے کی زیادہ تر سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لیے ہے جوکہ فروری کے آخر تک 2 ارب 4 کروڑ 94 لاکھ تک بڑھ گئی۔
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 5 منٹ قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات: جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- 5 گھنٹے قبل
لاس اینجلس: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا
- 2 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 گھنٹے قبل
ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آرہی ہیں
- 5 گھنٹے قبل