Advertisement

دولہے کا سسرال سے جہیز کا مطالبہ، بارات واپس لے جانے کی دھمکی بھی دیدی، ویڈیو وائرل

مذکورہ ویڈیو میں موجود دولہا ایک سکول ٹیچر خاتون کا سرکاری ملازم بیٹا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 9th 2022, 6:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دولہے کا سسرال سے جہیز کا مطالبہ، بارات واپس لے جانے کی دھمکی بھی دیدی، ویڈیو وائرل

بہار :  بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے نے سسرالیوں سے مہنگے جہیز کا مطالبہ کر دیا اور نہ ملنے پر بارات واپس لے جانے کی دھمکی بھی دے دی۔

”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دولہا اپنی ہونے والی دلہن کے برابر میں بیٹھا ہے، دولہے نے شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل جہیز کا مطالبہ کیا۔دولہا سسرالیوں سے کہہ ہے کہ میں نے جو چیزیں جہیز میں مانگی تھیں وہ نہیں دی گئیں، مجھ سے نقد رقم اور سونے کی چین دینے کاو وعدہ کیا گیا تھا لیکن نہیں دی گئی۔ دولہے نے کہا کہ میں کس بنیاد پر شادی کروں؟

مذکورہ ویڈیو میں موجود دولہا ایک سکول ٹیچر خاتون کا سرکاری ملازم بیٹا ہے۔ اس نے کہا کہ جہیز میں مانگی گئی چیزیں نہیں ملیں تو میں شادی نہیں کروں گا اور دلہن کو لیے بغیر ہی یہاں سے چلا جاؤں گا۔

اس سے قبل بھارت میں ایک دولہا جہیز میں دلہن والوں کی طرف سے مہنگی گاڑی اور پیسے نہ ملنے پر بارات واپس لے کر چلا گیا تھا۔ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پلول میں پیش آیا تھا جہاں دلہن والے باراتیوں کا انتظار کر رہے اور چاروں جانب خوشی کا سما تھا۔ دولہا کے پہنچنے کے بعد ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی۔ جب دولہا کو علم ہوا کہ دلہن والوں نے جہیز میں مہنگی گاڑی اور تین لاکھ روپے نہیں دیے تو اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

دولہا نے دلہن والوں سے بحث اور مار پیٹ شروع کر دی۔ دولہا کو سبہی سمجھتے رہے لیکن اس نے کسی کی ایک نہ سنی۔ دلہن کے والدین کی جانب سے ہاتھ جوڑنے کے باوجود دولہا بغیر دلہن لیے بارات واپس لے کر روانہ ہو گیا۔ دلہن کے والدین نے دولہا کے خلاف تھانہ کیمپ میں شکایت درج کرا دی۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 17 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 21 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • ایک گھنٹہ قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
Advertisement