پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 230پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا
اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 230 پاکستانیوں کو لے کر منگل اور بدھ کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق طیارہ منگل کی صبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا روانہ کیا گیا تھا ۔
وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر یہ طیارہ روانہ کیا گیا ۔ پی کے 7788 بدھ کو رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر واپس لینڈ کر گیا۔
پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام نے ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا اور مسافروں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ہوائی اڈے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور وطن واپس پہنچنے پر بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر آبدیدہ ہو گئے۔
گزشتہ روز پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے پولینڈ روانہ ہوا تھا ، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوان وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پولینڈ سے پاکستانی طلبہ کو فضائی راستےسے نکالنے کے لیے انخلا کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب روس نے آج پھر یوکرین میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راہداری دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پا کستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے یوکرین میں پھنسے شہریوں کو انخلاء کی اجازت ہوگی۔ اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
- 10 hours ago
مسلسل چوتھے روز سو نے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 9 hours ago
تعلیمی شعبہ میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں،وزیر اعلی مریم نواز
- 7 hours ago
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- 8 hours ago
محمد آصف نےتیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 9 hours ago
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
- 9 hours ago
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سےشدید سردی اور برفباری والے علاقوں میں خیموں کی فراہمی جاری
- 7 hours ago
شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
- 6 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر ایک ملزم گرفتار
- 6 hours ago
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 7 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات،غزہ جنگ بندی پر زور
- 5 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 9 hours ago