اپوزیشن کے پاس 172 بندے پورے نہیں اس لیے ایسی صورتحال پیدا کر رہے ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 172 بندے نہیں اس لیے ایسی صورتحال پیدا کر رہے ہیں ، پارلیمنٹ لاجز ،پارلیمنٹ اور ایم این اے ہاؤسز میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ تحریک عدم پیش کیے جانے کے روز پارلمنٹ ہاؤس، ایم این اے لاجز اور پرانا ایم این اے ہاؤس رینجرز اور ایف سی کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ملک میں کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں ، اکتوبر 2019 میں انصارالاسلام پرپابندی لگائی گئی، ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں. ہم نے بارہ کہو سے ایک گروپ پکڑا جنہوں نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا گروپ تشکیل دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کی رضامندی سے سرچ وارنٹ اور مجسٹریٹ کیساتھ مذاکرات کیے ،پارلیمنٹ لاجز میں 53 سینیٹرز اور 278 ایم این ایز سمیت 362 فیملیاں رہتی ہیں. اگر کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے میں ملوث ہوا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا اور ووٹنگ والے دن اس کو حاضر کر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایم این اے کو اگر سیکورٹی چاہیے تو ہمیں بتائیں ہم انہوں سیکیورٹی دینے کے لیے تیار ہیں، بعد میں جب آپ کے 12 ایم این اے کم ہوجائیں تو آپ وزیر داخلہ پر الزام نہ لگانا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں ایسے کسی بھی فرد کو کچل کر رکھ دوں گا جو قانون ہاتھ میں لے گا، میں لحاظ نہیں کروں گا کہ کون کتنا معزز یا کتنا بڑا پارٹی لیڈر ہے، بعد میں تحریک عدم اعتماد والے روز ان کو لاکر ان کا ووٹ ڈلوا دوں گا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئی جی کے پی کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بندہ یونیفارم میں اسلام آباد نہ آئے، ملیشاء کے لباس میں جو اسلام آباد آیا اس کو نہیں چھوڑوں گا، ، مولانا سے درخواست سے مدارس کے طلبہ کو استعمال نہ کریں، انہوں نے احتجاج کی کال واپس لے کر اچھا کیا، نواز شریف اور آصف زرداری مولانا کو استعمال کر رہے ہیں، جو بھی صورتحال ہو گی ان کی جوتوں میں دال بٹنی ہے ، فضل الرحمان پہلے بھی استعمال ہوئے اب بھی استعمال ہونگے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنے کیسز میں دلچسپی ہے , جو بلاول نے زبان استعمال کی وہ آپ کیخلاف استعمال کی جائے تو پھر یہ چیخیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا آنا س بات کا ثبوت ہے کہ یہ حکومت کو تسلیم کرتے ہیں ، یہ عدم اعتماد سے بھاگنا چاہتے ہیں اور جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ یہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو سب سے ذیادہ خطرہ ہے، دونوں پر 3،3 بار حملے ہوچکے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر تشدد کیا گیا، 5 پولیس والے زخمی ہوئے، پولیس افسر معطل کیے گئے، ڈی سی 48 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ دینگے، کسی کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ نہیں دیا۔ ٹریلر کے طور پر نارمل پرچے دیے پھر دہشتگردی کے پرچے دینگے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر جو بندے ہم اٹھائینگے، اگر یہ کسی اور طرف گئے تو دھر لیے جائینگے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ کامران مرتضی نے جو زبان استعمال کی اس کے باوجود پولیس والے ان کی منتیں کرتے رہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا نے اچھا کیا کہ احتجاج کی کال واپس لے لی، یہ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، کہتے ہیں کہ نیٹو پر عمران خان نے بات کی، عمران خان نے کہا کہ سب کیساتھ دوستی ہے ، یہ آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ میرا تعلق صرف عمران خان سے ہے، یقین ہے کہ عمران خان سرخ رو ہونگے۔ بے نظیر بھی 12 ووٹوں سے ہاریں تھیں یہ بھی ہاریں گے ۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 4 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)
